ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج یونیورسٹی کے تیراکی ٹورنامنٹ میں چمپئین شپ کی حق دار

بھٹکل : انجمن بی بی اے اینڈ بی سی اے کالج یونیورسٹی کے تیراکی ٹورنامنٹ میں چمپئین شپ کی حق دار

Sun, 04 Dec 2022 19:52:50    S.O. News Service

بھٹکل:5؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق کالجوں کے درمیان منعقد ہ مرد وخواتین سنگل زون تیراکی ٹورنامنٹ 2022-23 میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چمئپین شپ کا خطاب جیت لیا اور انجمن سمیت بھٹکل  کا نام روشن کردیا ہے،۔

کالج پرنسپال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کالج کی ٹیم 4x400میڈلی  ریلے  میں اول اور 4x100فری اسٹائل ریلے میں  دوم مقام حاصل کیا ہے تو انفرادی طورپر  بی سی اے تھرڈ سم کے کاشف فریدہ 200میٹر بیک اسٹروک میں دوم، 100میٹربیک اسٹروک میں سوم، 50میٹر بیک اسٹروک میں سوم مقام حاصل کرنے کے علاوہ  4x100میڈلی ریلے  اور 4x100فری اسٹائل ریلے  کی ٹیم میں شریک تھے۔

بی بی اے فرسٹ سم کے نواف صدیقہ 100میٹر بٹر فلائی اسٹروک میں اول، 50میٹر بٹر فلائی اسٹروک میں دوم مقام پانے کے ساتھ ساتھ   4x100میڈلی ریلے  اور 4x100فری اسٹائل ریلے  کی ٹیم کا حصہ تھے۔ بی سی اے فرسٹ سم کے کعب جبالی 100 میٹر بٹر فلائی اسٹروک میں سوم  انعام پانے کے  علاوہ  4x100میڈلی ریلے   ٹیم میں شریک تھے۔ جب کہ بی بی اے فرسٹ سم کے محی الدین سدی احمدا   4x100میڈلی ریلے  اور 4x100فری اسٹائل ریلے  اوربی بی اے فرسٹ سم کے ہاشم مصباح 4x100فری اسٹائل ریلے  کی ٹیم کا حصہ تھے۔ تیراکی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الی کالج ٹیم اور ان کی رہنمائی کرنےو الے کالج فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا اور انجمن الومنی محمد ثاقب کو انجمن کے عہدیداران، انتظامیہ ممبران، کالج پرنسپال ، اساتذہ اور دیگر حضرات نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: